ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ، کیٹی بولٹر ویمنز سنگلز سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں

130
ڈبلیو ٹی اے فائنلز، ژینگ کنوین ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ٹوکیو۔25اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹارکیٹی بولٹر ڈبلیو ٹی اے ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ کینیڈا کی ٹینس سٹار بیانکا اینڈریسکوویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میچ کے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے جاپان میں جاری ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل مرحلے کے میچ میں 28 سالہ انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹارکیٹی بولٹر نے 24 سالہ کینیڈین ٹینس سٹار بیانکا اینڈریسکو کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 1-6 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔