ٹونگامیں 6.3 شدت درجے کا زلزلہ

68
Earthquake
Earthquake

نوکوالوفا۔20مارچ (اے پی پی):بحرالکاہل میں واقع ملک ٹونگا کے جنوبی علاقے میں 6.3 شدت درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ٹونگا کے جنوبی علاقے میں مقامی وقت کے مطابق رات9بجکر 24منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10کلومیٹر کے گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیںہوئی۔