ٹوکیو ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں پیر کو مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور خام تیل کے نرخوں میں کمی کے اثرات ہیں۔ ٹوکیو میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 1.25 فیصد کمی ہوئی اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 209.46 پوائنٹس کی کمی سے 16544.56 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا