کانپور ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو197 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ مہمان ٹیم نیوزی لینڈ 434 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 236 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، لوک رونکی 80 اور مچل سینٹنر 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ روی چندرن ایشون نے 6 …
بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 197 رنز سے ہرا دیا
کانپور ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو197 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ مہمان ٹیم نیوزی لینڈ 434 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 236 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، لوک رونکی 80 اور مچل سینٹنر 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ روی چندرن ایشون نے 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو گرین پارک، کانپور میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز نیوزی لینڈ نے 434 رنز کے تعاقب میں 93 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو لوک رونکی 38 اور مچل سینٹنر 37 رنز پر ناٹ آﺅٹ تھے









