ٹوکیو پیرالمپکس، چین 68 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست

70

ٹوکیو۔1ستمبر (اے پی پی):ٹوکیو پیرالمپک گیمز 2020ء میں چین 68 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہے، رشین پیرالمپک کمیٹی دوسرے اور برطانیہ ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ منگل کو ٹوکیو میں جاری پیرالمپک مقابلوں کے نویں روز چین نے 6 مزید طلائی تمغے حاصل کرکے اپنی برتری کو مزید بہتر بنا لیا ہے۔

رشین پیرالمپک کمیٹی نے بدھ کو مزید 7 طلائی تمغے حاصل کئے جبکہ برطانیہ صرف ایک طلائی تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

ٹوکیو پیرالمپکس میڈلز ٹیبل پر چین 68 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلے، رشین پیرالمپک کمیٹی 32 تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئی، برطانیہ 30 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے، امریکہ 25 تمغوں کے ساتھ چوتھے جبکہ ہالینڈ 19 تمغوں کے ساتھ پانچویں، یوکرائن 17 تمغوں کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔

برازیل 15 تمغوں کے ساتھ ساتویں، آسٹریلیا 13 تمغوں کے ساتھ 8ویں، اٹلی 12 تمغوں کے ساتھ 9ویں جبکہ آذربائیجان 11 طلائی تمغوں کے ساتھ دسویں پوزیشن پر ہے۔