اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام 22 اکتوبر سے شروع ہونے والا ٹوین سٹی فٹبال ٹورنامنٹ 28 اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے، اب یہ ٹورنامنٹ 29 اکتوبر سے کراچی کمپنی فٹ بال گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ راوی وارئیرز اور اسلام آباد مارخورز کی ٹیموں کے درمیان 29کتوبر کو سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز آرگنائزنگ سیکرٹری محمد شدیر خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل تھے اور یہ ٹورنامنٹ ناگزیر وجوہات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد شدیر خان سے فون نمبر 030050440392 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔