ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم میں بہتری کی ضرورت ہے،مکی آرتھر

68

کراچی۔ 9 مارچ (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم اچھی ہے، ٹیسٹ اور ون ڈے میں بہتری کی ضرورت ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ون ڈے میں پاور ہٹنگ پر کام ہو رہا ہے، انضمام الحق اور دیگر سلیکٹرز کے ساتھ مل کر ورلڈ کپ کیلئے بہترین ٹیم منتخب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی، ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں بہتری کی ضرورت ہے۔