لاہور ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے ہفتہ کو یہاں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان لاہور میں مصروف دن گزاریں گے ۔ گورنر پنجاب اور صوبائی وزرا سے ملاقاتوں کے علاوہ وزیر اعظم لاہور میں مختلف اہم اجلاسوں کی صدارت اور …
وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے ہفتہ کو یہاں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان لاہور میں مصروف دن گزاریں گے ۔ گورنر پنجاب اور صوبائی وزرا سے ملاقاتوں کے علاوہ وزیر اعظم لاہور میں مختلف اہم اجلاسوں کی صدارت اور بریفنگ لیں گے۔ وزیر اعظم صوبے میں پناہ گاہوں کے قیام ، سیاحت کے فروغ ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ کے خلاف کیے جانے والے اقدامات اور کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں اب تک کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیں گے۔








