ایشین گیمز،پاکستان ہاکی ٹیم کاتھائی لینڈ کو ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز

20ویں ایشین گیمز مردوں کے ہاکی ایونٹ پول بی کے میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو0-9گولز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔میچ کے آغاز ہی سے پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے تھائی ٹیم پر مسلسل دبائو برقراراور چاروں کوارٹرز میں کھیل پر مکمل کنٹرول قائم رکھا۔ پاکستان کی جانب سے احمد ندیم نے شاندار …

لاہور۔20ستمبر (اے پی پی):20ویں ایشین گیمز مردوں کے ہاکی ایونٹ پول بی کے میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو0-9گولز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔میچ کے آغاز ہی سے پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے تھائی ٹیم پر مسلسل دبائو برقراراور چاروں کوارٹرز میں کھیل پر مکمل کنٹرول قائم رکھا۔ پاکستان کی جانب سے احمد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین فیلڈ گول سکور کیے۔

انہوں نے 20ویں، 37ویں اور 43ویں منٹ میں گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔سفیان خان نے پینلٹی کارنر پر دو گول سکور کیے، جو انہوں نے 22ویں اور 23ویں منٹ میں کیے۔ معین شکیل نے 8ویں، عماد بٹ نے 12ویں، رانا وحید اشرف نے 31ویں جبکہ حنان شاہد نے 34ویں منٹ میں ایک، ایک گول سکور کیا۔

پاکستانی ٹیم نے پورے میچ کے دوران جارحانہ کھیل کے ساتھ دفاع میں بھی مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تھائی لینڈ کو گول کرنے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا۔ قومی ٹیم نے 9-0 کی شاندار کامیابی کے ساتھ ایشین گیمز 2026 میں اپنی مہم کا آغاز کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اس کامیابی پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔