پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اعلان کیا ہے کہ پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ 2026 اسلام آباد میں 23 ستمبر سے 4 اکتوبر 2026 تک منعقد ہوگی۔چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے صوبائی اور علاقائی ٹیمیں شرکت کریں گی، جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر مقابلہ کرنے اور قیمتی مسابقتی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا،ہر شریک ٹیم 23 کھلاڑیوں اور پانچ آفیشلز …
پی ایف ایف انڈر17چیمپئن شپ 23ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

مزید خبریں
لاہور۔20ستمبر (اے پی پی):پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اعلان کیا ہے کہ پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ 2026 اسلام آباد میں 23 ستمبر سے 4 اکتوبر 2026 تک منعقد ہوگی۔چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے صوبائی اور علاقائی ٹیمیں شرکت کریں گی، جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر مقابلہ کرنے اور قیمتی مسابقتی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا،ہر شریک ٹیم 23 کھلاڑیوں اور پانچ آفیشلز پر مشتمل ہوگی۔
یہ چیمپئن شپ پی ایف ایف کی جانب سے ملکی فٹبال کو بحال اور مضبوط بنانے، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مواقع بڑھانے اور ملک بھر میں نوجوانوں کی فٹبال ترقی کے لیے ایک مضبوط نظام تشکیل دینے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ٹیموں کی شرکت سے متعلق تمام اخراجات جبکہ چیمپئن شپ کے انعقاد سے متعلق دیگر اخراجات بھی پاکستان فٹبال فیڈریشن برداشت کرے گی۔







