پنجاب کو صاف، سرسبز واہل پنجاب کوصحت مند بنانا اولین ترجیح ہے ،وزیراعلی مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز نے کہاہے کہ پنجاب کو صاف، سرسبز اور اہل پنجاب کوصحت مند بنانا اولین ترجیح ہے ۔عالمی یومِ صفائی پراپنے پیغام میں وزیراعلی نے کہا کہ صفائی ہر مسلمان کے لئے نصف ایمان کا درجہ رکھتی ہے،صاف ستھرا پنجاب صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے ،’ستھرا پنجاب ” پراجیکٹ نئے اور صحت مند پنجاب کی بنیاد ہے۔

لاہور۔20ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز نے کہاہے کہ پنجاب کو صاف، سرسبز اور اہل پنجاب کوصحت مند بنانا اولین ترجیح ہے ۔عالمی یومِ صفائی پراپنے پیغام میں وزیراعلی نے کہا کہ صفائی ہر مسلمان کے لئے نصف ایمان کا درجہ رکھتی ہے،صاف ستھرا پنجاب صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے ،’ستھرا پنجاب ” پراجیکٹ نئے اور صحت مند پنجاب کی بنیاد ہے۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ ستھرا پنجاب دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے، پہلی مرتبہ شہروں کے ساتھ ساتھ 25 ہزار گائوں کی صفائی کا منظم پروگرام شروع کیا گیا، پنجاب کے روڈز، گلی محلوں میں سیف سٹی کیمرہ سے بھی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ گلی محلے کی صفائی کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر صفائی برقرار رکھنا شہریوں کا فرض ہے ،ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پائیدارماحول دوست اقدامات کیے جارہے ہیں ،صاف ستھرا ماحول بیماریوں سے بچائو اور بہتر معیارِ زندگی کی ضمانت ہے ۔وزیراعلی نے کہاکہ کرہ ارض کو صاف ستھرا رکھنا ہمارے ماحول کی حفاظت و بقا کے لیے ناگزیر اور اپنے ارد گرد کا ماحول صاف رکھناہماری اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے ۔

وزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ کچرے کی ری سائیکلنگ، ویسٹ مینجمنٹ اور پبلک مقامات کی صفائی کا اہتمام کیا جا رہا ہے ،صاف پاکستان ہی صحت مند اور ترقی یافتہ پاکستان ہے۔وزیراعلی نے عوام سے اپیل کی کہ کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے مناسب طریقے اپنائیں اور پلاسٹک کا استعمال نہ کریں،عوام اپنے گھروں، گلیوں اور محلوں کو صاف رکھنے میں بھرپور کردار ادا کریں ۔