ٹیلی نارکے ” ایزی پیسہ” کے لئے گلوبل فنانس میگزین کا ” دی انوویٹرز 2020 ” کا اعزاز

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے موبائل بینکنگ کے نظام " ایزی پیسہ" کو گلوبل فنانس میگزین کی جانب سے " دی انوویٹرز 2020 " کا اعزاز دیا گیا ہے۔ ایزی پیسہ کو یہ اعزاز ادائیگیوں کے حوالے سے خدمات کی فراہمی پر دیا گیا ہے۔ ایزی پیسہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایزی پیسہ ایپ کی خدمات کا عالمی …

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے موبائل بینکنگ کے نظام ” ایزی پیسہ” کو گلوبل فنانس میگزین کی جانب سے ” دی انوویٹرز 2020 ” کا اعزاز دیا گیا ہے۔ ایزی پیسہ کو یہ اعزاز ادائیگیوں کے حوالے سے خدمات کی فراہمی پر دیا گیا ہے۔ ایزی پیسہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایزی پیسہ ایپ کی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جانا اس کی کارکردگی کاثبوت ہے۔ گلوبل فنانس میگزین دنیا بھر میں کارپوریٹ فنانس ، پے منٹس، اسلامک فنانس، ٹریڈ فنانس اور کیش پے مینٹس وغیرہ کے حوالے سے مختلف شعبوں میں خدمات فراہم کرنے اور نئی ایجادات فراہم کرنے والے اداروں کو دی انوویٹرز کا اعزاز دیتا ہے۔

مزید خبریں