ٹیلی کام مشینری کی درآمد میں پہلے پانچ ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ،مالیاتی حجم 794 ملین ڈالر رہا

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):ٹیلی کام مشینری کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ ( جولائی تا نومبر2023)کے دوران سالانہ بنیاد پر 74 فیصد اضافہ ہوا،مالیاتی حجم 794 ملین ڈالر رہا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ٹیلی کام مشینری کی درآمد پر 794 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 74 …

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):ٹیلی کام مشینری کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ ( جولائی تا نومبر2023)کے دوران سالانہ بنیاد پر 74 فیصد اضافہ ہوا،مالیاتی حجم 794 ملین ڈالر رہا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ٹیلی کام مشینری کی درآمد پر 794 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 74 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیلی کام مشینری کی درآمد پر 456 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہواتھا۔

نومبر میں ٹیلی کام مشینری کی درآمد کا مالیاتی حجم 188 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو نومبر 2022 کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ ہے، نومبر 2022 میں ٹیلی کام مشینری کی درآمد کا مالیاتی حجم 110 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔ اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں ٹیلی کام مشینری کی درآمد میں ماہانہ بنیاد پر 10 فیصد کمی ہوئی، اکتوبر میں ٹیلی کام مشینری کی درآمد پر 208 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا جو نومبر میں کم ہو کر 188 ملین ڈالر رہا۔

مزید خبریں