اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) ٹیلی کام کی ملکی درآمدات میں مالی سال 2018-19ء کے دوران 2.26 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیلی کام کی درآمدات کا حجم 16.3 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ مالی سال 2017-18ء کے دوران 19.39 ارب روپے کی درآمدات کی گئی تھیں ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیلی کام کی قومی درآمدات میں 2.26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔