کینیڈی ۔29فروری (اے پی پی):پاکستانی فاسٹ بائولر سلمان مرزا نے کہا ہے کہ ٹیم سری لنکا کے خلاف سپر ایٹ مرحلے کا آخری میچ بھرپور انداز میں جیتنے کی کوشش کرے گی، چاہے سیمی فائنل تک رسائی کا فیصلہ ان کے ہاتھ میں نہ بھی ہو۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف بڑی فتح اور پھر سری لنکا کے خلاف اپنی شاندار …
ٹیم سری لنکا کے خلاف سپر ایٹ مرحلے کا آخری میچ بھرپور انداز میں جیتنے کی کوشش کرے گی، سلمان مرزا

مزید خبریں
کینیڈی ۔29فروری (اے پی پی):پاکستانی فاسٹ بائولر سلمان مرزا نے کہا ہے کہ ٹیم سری لنکا کے خلاف سپر ایٹ مرحلے کا آخری میچ بھرپور انداز میں جیتنے کی کوشش کرے گی، چاہے سیمی فائنل تک رسائی کا فیصلہ ان کے ہاتھ میں نہ بھی ہو۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف بڑی فتح اور پھر سری لنکا کے خلاف اپنی شاندار کامیابی درکار ہے تاکہ بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنائی جا سکے۔ اگر نیوزی لینڈ کامیاب ہو جاتا ہے تو پاکستان کی امیدیں ختم ہو جائیں گی اور سری لنکا کے خلاف میچ محض رسمی کارروائی بن کر رہ جائے گا۔
سلمان مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نازک صورتحال ہے کیونکہ سیمی فائنل میں پہنچنا اب ہمارے کنٹرول میں نہیں۔ تاہم اگر ہم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں تو ہمارے پاس مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ کا آغاز نیدرلینڈز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں تین وکٹوں کی فتح سے کیا تھا، بعد ازاں امریکا اور نمیبیا کو بھی شکست دی۔ تاہم روایتی حریف بھارت کے خلاف کولمبو میں کھیلے گئے اہم میچ میں اسے بھاری ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا، جبکہ کینڈی میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں ہیری بروک کی شاندار سنچری نے پاکستان کی مشکلات بڑھا دیں۔
انگلینڈ کو جیت کے لیے آخری اوور میں تین رنز درکار تھے جب سلمان مرزا گیند بازی کے لیے آئے، مگر جوفرا آرچر نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگا کر میچ کا فیصلہ کر دیا۔ سلمان مرزا کا کہنا تھا کہ انہیں آخری اوور میں ہیرو بننے کا موقع ملا تھا لیکن وہ اسے حاصل نہ کر سکے۔ ان کے مطابق ایسے مواقع روز روز نہیں ملتے، اگر وہ دو وکٹیں حاصل کر لیتے تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا، مگر ایسا نہ ہو سکا۔








