اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):فیوچر فاؤنڈیشن سکول نے پاک-چین دوستی ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ اور 18ویں نیشنل بولنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈلز کے ساتھ ساتھ ”بیسٹ پرفارمنس شیلڈ“ بھی اپنے نام کر لی۔پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن (پی ٹی بی ایف) کے زیرِ اہتمام مقابلوں کی اختتامی تقریب اور انعامات کی تقسیم پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) …
ٹین پن بائولنگ ،فیوچر فاؤنڈیشن سکو ل نے گولڈ میڈلز اور بیسٹ پرفارمنس شیلڈ اپنے نام کر لی

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):فیوچر فاؤنڈیشن سکول نے پاک-چین دوستی ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ اور 18ویں نیشنل بولنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈلز کے ساتھ ساتھ ”بیسٹ پرفارمنس شیلڈ“ بھی اپنے نام کر لی۔پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن (پی ٹی بی ایف) کے زیرِ اہتمام مقابلوں کی اختتامی تقریب اور انعامات کی تقسیم پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) میں ہوئی۔کھیلوں کے مقابلوں میں فیوچر فاؤنڈیشن سکول کے دو کم عمر کھلاڑی نمایاں رہے جہاں ابراہیم طارق نے انڈر 12 بوائز کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ ارفع راجہ نے انڈر 12 گرلز کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔
اس کے علاوہ سکول کے طلبہ نے ایک شاندار ثقافتی پرفارمنس پیش کی جس میں پاکستان اور چین کی دوستی کو اجاگر کیا گیا۔ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور چین کی ثقافت کو روایتی لباس اور لوک موسیقی کے ذریعے پیش کیا گیا جسے حاضرین کی جانب سے بھرپور داد ملی۔ اس غیر معمولی پرفارمنس پر فیڈریشن کی جانب سے سکول کو ”بیسٹ پرفارمنس شیلڈ“ سے نوازا گیا۔تقریب میں صدر پاکستان ٹین پن بولنگ فیڈریشن اعجاز الرحمان، اے وی ایم غضفر لطیف اور لیفٹیننٹ جنرل الطاف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور کامیاب کھلاڑیوں و طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔
یہ کامیابی فیوچر فاؤنڈیشن سکول کی نہ صرف کھیلوں میں عمدہ کارکردگی بلکہ طلبہ میں ثقافتی شعور، قومی فخر اور بین الاقوامی دوستی کے فروغ کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔








