اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل برآمدات 20 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کے قریب ہیں، چاول کی 9 ملین ٹن کی ریکارڈ فصل ہوئی، 4.75 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی، چینی، ٹماٹر، پیاز کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں اور پاکستان ٹی 20 کے بعد ٹیسٹ میں بھی شاندار میچ جیت گیا ہے،
الحمدللّٰہ پاکستان کی عالمی کرکٹ میں فتح یاب واپسی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کہتے ہیں لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے، یہ اچھی منطق ہے