ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ

73
Textile machinery

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان ادارہ شماریات اورسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر147.78ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 23.12فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر120.028ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔اکتوبرمیں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کاحجم 34.76ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 36.87ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 32.87ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2024میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر402.020ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔