پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹی 20بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی،نیپال نے ساؤتھ افریقہ کو شکست دیدی

لاہور۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان نے بنگلہ دیش بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو8 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔منگل کو باغ جناح گراؤنڈ پر بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے محمد سلمان نے 31 بالز پر 43 اور تارف ریحان نے 32 بالز …

لاہور۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان نے بنگلہ دیش بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو8 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔منگل کو باغ جناح گراؤنڈ پر بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے محمد سلمان نے 31 بالز پر 43 اور تارف ریحان نے 32 بالز پر 30 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ 146 رنز کا ہدف 12.4اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پرمکمل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے محمد صفدر نے 29 گینددں پر 41،نعمت اللہ نے 29 بالزپر 34 اوربدرمنیر نے صرف 9 بالز پر 28 ناٹ آؤٹ سکوربنایا۔ مہمان خصوصی صوبائی سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے چیئرمین پی بی سی سے سیدسلطان شاہ کے ہمراہ محمد سلمان کومیچ کا ایمرجنگ پلیئرز اور بدرمنیر کومین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا ۔26 نومبر کو شیڈول میچ میں افغانستان کو بھارت کے خلاف واک اوور مل گیا۔

غنی انسٹی ٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ پرنیپال نے جنوبی افریقہ کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے ہرا دیا ۔ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کرپہلے نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی ،نیپال نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے ، نریش چوہدری نے 57 بالز پر 80 رنز کی بہترین اننگز کھیلی ، ساگرلامانے 29 بالز پر 40 رنز بنائے۔جواب میں جنوبی افریقہ نے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا سکی۔ بھولے بھڈلانے ساؤتھ افریقہ کی طرف سے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے 71 بالز پر 100 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

لسیبا افریم نے 47بالز پر 46 رنز بنائے۔ بدھ 27 نومبر کو ورلڈ کپ کے تین میچز کھیلے جائیں گے۔ غنی انسٹی ٹیوٹ گراؤنڈ پر صبح 9 بجے ساؤتھ افریقہ اور سری لنکا مدمقابل ہوں گے۔ دوپہر ایک بجے پاکستان اور نیپال کے مابین میچ کھیلا جائے گا جبکہ باغ جناح گراؤنڈ پر صبح 10 بجے بنگلہ دیش اور افغانستان کا میچ کھیلا جائے گا۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔