ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 5.6 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر 5.6 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 4.775 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.520 ارب ڈالر کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہے۔ ستمبر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کا …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر 5.6 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 4.775 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.520 ارب ڈالر کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہے۔

ستمبر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کا حجم 1.573 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو اگست کے 1.524 ارب ڈالر کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ اور گزشتہ سا ل ستمبر کے 1.605 ارب ڈالر کے مقابلے میں 2 فیصد کم ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سا ل کی پہلی سہ ماہی میں نیٹ ویئر ز کی برآمدات کا حجم 1.424 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.269 ارب ڈالر کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔

ستمبر میں نیٹ ویئرز کی برآمدات کا حجم 465 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو اگست کے446 ملین ڈالر کے مقابلے میں 4 فیصد اور گزشتہ سا ل ستمبر کے 448 ملین ڈالر کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کا حجم پہلی سہ ماہی میں 1.057 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 997 ملین ڈالر کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔

پہلی سہ ماہی میں دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 2.294 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.255 ارب ڈالر کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔