ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں دسمبر کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر اضافہ

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں دسمبر کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 1.400 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 3 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2022 میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 1.355 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں دسمبر کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 1.400 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 3 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2022 میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 1.355 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

نومبر کےمقابلہ میں دسمبر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 6 فیصد کااضافہ ہوا۔ نومبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 1.319 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواجو دسمبرمیں بڑھ کر 1.400 ملین ڈالر ہو گیا۔ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کامجموعی حجم 8.283 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 8.716 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔

مزید خبریں