ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 4.12 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 4.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو7.502 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.12 فیصد زائد ہے،گزشتہ مالی …

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 4.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو7.502 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.12 فیصد زائد ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 7.205 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا.

نومبر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.314ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبرمیں 1.621ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبر میں 1.392ملین ڈالر تھا،مالی سال 2025 کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کامجموعی حجم 17.27 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں نیٹ وئیرزکی برآمدات سے ملک کو2.12 ارب ڈالر،بیڈوئیرز1.360 ارب ڈالر،ریڈی میڈگارمنٹس 1.739 ارب ڈالر،سوتی دھاگا265.71ملین ڈالر،سوتی ملبوسات 707.95ملین ڈالر اور خام کاٹن کی برآمدات سے 3.21ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔