ٹیکسٹائل ملزکی برآمدات میں 11 ماہ کے دوران 28.26فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریات

67
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):ٹیکسٹائل ملزکی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 28.26فیصد اضافہ ہواہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں جولائی تا مئی 22 ۔ 2021 ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 17623.635ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مئی 21 ۔ 2020 ٹیکسٹائلز کی برآمدات سے 13740.113ملین ڈالرزرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح گذشتہ مالی کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی گیارہ مہینوں کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی قومی برآمدات میں 3883.522ملین ڈالر یعنی 28فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ پی بی ایس کے مطابق اس دوران سوتی کپڑے کی برآمدات میں 30.24فیصد ، سوتی دھاگہ کی برآمد میں 24.18فیصد ، بیڈویئرز میں 21.68فیصد ، تیار ملبوسات کی برآمدات میں 30.63فیصد جبکہ دیگر متفرق مصنوعات کی برآمدات میں 21.58فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔