وزیرِ اعظم شہباز شریف آج کوگوادر کا دورہ کریں گے

وزیرِ اعظم شہباز شریف آج کوگوادر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف آج کوگوادر کا دورہ کریں گے، یہ دورہ گوادر کی ترقی و خوشحالی پر خصوصی توجہ کے وژن کے تحت ہے۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم کا ایک ماہ کی قلیل مدت کے دوران گوادر کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

وزیرِ اعظم گوادر میں مقامی ماہی گیروں سے ملاقات کریں گے۔وزیرِ اعظم انڈس ہسپتال اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مابین عالمی معیار کے ہسپتال کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخطوں کی سرپرستی بھی کریں گے۔وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم کو گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں بشمول گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ، پاور پراجیکٹس، انفراسٹرکچر پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔وزیرِ اعظم کو امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ دورہ کے دوران وزیرِ اعظم میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے