اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوصلہ مند نتائج سامنے آ رہے ہیں تاہم سکیم کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی، سکیم کی کامیابی سے ادائیگوں کے توازن اور جاری کھاتوں کے خسارے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے …
ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوصلہ مند نتائج سامنے آ رہے ہیں ، سکیم کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی، سکیم کی کامیابی سے ادائیگوں کے توازن اور جاری کھاتوں کے خسارے پر قابو پانے میں مدد ملے گی،ایف بی آر ترجمان ڈاکٹر محمد اقبال
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوصلہ مند نتائج سامنے آ رہے ہیں تاہم سکیم کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی، سکیم کی کامیابی سے ادائیگوں کے توازن اور جاری کھاتوں کے خسارے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ دیکھا جارہا ہے، 30 جون تک ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھا کر ملکی اور غیر ملکی اثاثوں کو معمولی ٹیکس کے بدلے ظاہر کیا جا سکتا ہے، ایف بی آر سکیم کی مدت میں توسیع کا اختیار نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی افادیت کے پیش نظر نگران حکومت بھی سکیم کی کامیابی میں مکمل طور پر پرعزم ہے، ایمنسٹی سکیم سرکاری و عوامی عہدیداروں کیلئے نہیں اور نہ ہی جرائم میں ملوث افراد اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا کام ٹیکس وصولیوں اورمعاشی سرگرمیوں میں متوازن اضافہ کرنا ہے، سہولت اور ٹیکس ادائیگی کے نظام کو سہل بنا کر ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، ایف بی آر تنخواہ دار طبقہ کیلئے ایک صفحہ پر مبنی گوشوارہ متعارف کرائے گا۔









