بٹگرام ۔ 30 ستمبر (اے پی پی):ٹی ایم اے کے سینیٹیشن سٹاف اور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لئے سپرے کیا۔اس دوران انہوں نے ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوام میں آگاہی مہم بھی چلائی۔
انہوں نےعوام سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی وائرس کو روکنے میں ضلعی انتظامیہ کے عملے کے ساتھ تعاون کریں۔ محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ڈینگی وائرس سے بچاؤ ممکن ہے۔