ٹی ایم اے خانپوراورگورنمنٹ ہائی سکول ہلی میں یوم قراردادپاکستان کے موقع پرتقاریب کاانعقاد

ہری پور۔23مارچ (اے پی پی):خانپوراورگورنمنٹ ہائی سکول ہلی میں یوم قراردادپاکستان کے موقع پرتقاریب کاانعقادکیاگیا،تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خانپور کے زیر اہتمام 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ٹی ایم اے خانپور میں پرچم کشائی کی گئی،

تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل چیرمین خانپور راجہ ہارون سکندر تھے جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خانپور نور الحق، تحصیل میونسپل آفیسر خانپورسیدکامران علی شاہ، انجمن تاجران خانپور کے صدر راجہ حنیف احسن کیانی سمیت دیگربھی موجودتھے،

گورنمنٹ ہائی سکول ہلی ہری پور میں بھی یوم قراردادپاکستان کی تقریب کا انعقاد ہواجس میں سکول کے اساتذہ کرام نے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یوم پاکستان تاریخ کا بہت اہم دن ہے،قیام پاکستان کا مقصداسلام کی سربلندی قائم کرنے کےساتھ ساتھ پاکستان میں قیام پذیر دیگر مذاہب کو بھی ان کی مذہبی آزادی کےساتھ زندگی بسر کرنے کی آزادی دینا تھا اور انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ کرکے خطے میں مستقل امن کا قیام ممکن بنانا تھا۔

پروگرام کے اختتام پر پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔