کوہستان اپر۔ 18 نومبر (اے پی پی):تحصیل مینوسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے)داسو کے سینی ٹیشن عملے نے شہر کے مختلف مقامات پر صفائی کا کام مکمل کر لیا۔
ڈپٹی کمشنرکوہستان اپر طارق علی خان کی طرف سے صفائی سے متعلق جاری احکامات پر داسو شہر میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا کام ہو رہا ہے، بند نالوں کو کھول کر اور جگہ جگہ کھڑے گندے پانی کو نکال کر شہر کو صاف کر دیا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ خود اس سارے کام کی نگرانی کرتی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کو صاف رکھنا ٹی ایم اے کی ذمہ داری ہے، گندگی کے ڈھیروں کو اٹھوا کر شہر کو تعفن سے پاک کر دیا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو بھی اپنے اپنے علاقوں کو صاف رکھنے کی ہدایت کی ہے۔