پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر)کے یومِ شہادت کے موقع پرمساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر)کے یومِ شہادت کے موقع پرمساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ہے۔بدھ 20 اگست کو راشد منہاس شہید کا 54واں یومِ شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے، آج کے دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا اورعلماء کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی …

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر)کے یومِ شہادت کے موقع پرمساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ہے۔بدھ 20 اگست کو راشد منہاس شہید کا 54واں یومِ شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے، آج کے دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا اورعلماء کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔

اس حوالے سے علماء کرام نے کہا ہے کہ ’’شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا‘‘،زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں، شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے شہداء کی تکریم نہیں کرتیں وہ ذلیل و رسوا ہو جاتی ہیں، شہداء کی قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں، شہیدپائلٹ آفیسر راشد منہاس دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا۔

مزید خبریں