پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے چینی صدر کا تجویز کردہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو مدد گار ہو گا ، انتونیو گوتیرس

نیو یارک ۔21ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا چینی صدر شی جن پنگ کا تجویز کردہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو منصوبہ (جی ڈی آئی) پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد گار ہو گا ۔چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انتونیو گوتیرس نے جی ڈی آئی کے گروپ آف فرینڈز کے وزارتی اجلاس میں اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مشترکہ چیلنجوں سے …

نیو یارک ۔21ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا چینی صدر شی جن پنگ کا تجویز کردہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو منصوبہ (جی ڈی آئی) پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد گار ہو گا ۔چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انتونیو گوتیرس نے جی ڈی آئی کے گروپ آف فرینڈز کے وزارتی اجلاس میں اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے ،زیادہ پائیدار اور جامع مستقبل کی طرف منتقلی کو تیز کرنے کے لیے جامع گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ایک قابل قدر شراکت ہے، صدر شی جن پنگ نے ایس ڈی جیز کے حصول کے لیے عالمی کوششوں کو بحال کرنے میں مدد کے لیے جی ڈی آئی کی تجویز پیش کی ہے جسکے بعد سے اس گروپ کی تعداد 60 رکن ممالک تک پہنچ چکی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ آئیے اس ، آنے والی نسلوں اور اس سیارے جس پر ہم سب کا انحصار ہے کی فلاح و بہبود کے لیےپائیدار ترقی کے اہداف کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔19 وبائی مرض سے لے کرترسیل کی مسلسل رکاوٹوں اور زندگی کی لاگت میں تباہ کن اضافے سے لے کر موسمیاتی ایمرجنسی تک، غریبوں اور بھوکوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے لے کر لاکھوں طلباء کے لیے اسکول کی تعلیمی مسائل تک ، عدم مساوات سے لے کر بڑھتی ہوئی سماجی بدامنی تک دنیا کو آپ کے تعاون اورمدد کی ضرورت ہے۔

سکریٹری جنرل نے کہا کہ چیزوں کو درست کرنے کے لیے ہمارا خاکہ پائیدار ترقی کے اہداف ہیں جن کے حصول کے لیے ہمیں اتحاد اور ایک نئی کثیرالجہتی کی ضرورت ہے۔مزید کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو پائیدار بحالی کے منصوبوں کو نافذ کرنے کے لیے وسیع مالیاتی ماحول اور مالی وسائل کی ضرورت ہے۔