پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات وقومی ورثہ بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

111

پاناما پیپرز کیس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں ہوا،پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات وقومی ورثہ بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات وقومی ورثہ بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بغیر کسی استثنیٰ کے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں تھا لیکن اس کے باوجود وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کر کے ایک مثال قائم کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاناما پیپرزکیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) قانونی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ یہ پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ اسے جے آئی ٹی کی رپورٹ قبول کرنے کی پابند نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز کیس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں ہوا۔ محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج تک اپنی کاﺅنٹی کرکٹ کی آمدن کی ٹریل عدالت میں جمع نہیں کرا سکے۔