پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے اور وہ بدعنوان عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دیں گے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں ملوث رہے ہیں، انہیں قانون کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے …

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے اور وہ بدعنوان عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دیں گے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں ملوث رہے ہیں، انہیں قانون کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ فرنٹ مینوں کے ذریعے کرپشن کی جاتی رہی اور شریف فیملی کے فرنٹ مینوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے، جو نام سامنے آئے ہیں کیا یہ لوگ حقائق کو جھٹلا سکتے ہیں اور ان سے لاتعلقی کا اظہار کر سکتے ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے اثاثے بڑھے ہیں اور انہوں نے ٹی ٹی ٹرانزیکشنز کے ذریعے مال بنایا ہے، اس دوران شہباز شریف بطور وزیراعلی پنجاب خدمات انجام دے رہے تھے، یہ بھی پاپڑ والے اور فالودے والے جیسے ہی کیس کی کڑی ہے، شہباز شریف کو چاہیے کہ الزامات کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے ہی اثاثے ظاہر کئے تھے اور وہ ہمیشہ سے ٹیکس ادا کرتے ہوئے آئے ہیں، انہوں نے ٹیکس چوری نہیں کی بلکہ پاکستانی عوام سے بھی ہمیشہ ٹیکس دینے کی بات کی۔