پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ و ترقی کنول شوزب کا پائیدار ترقی اور 2030ءکے ایجنڈے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب

143

نیویارک ۔ 17 جولائی (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ و ترقی کنول شوزب نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی اور 2030ءکے ایجنڈے کیلئے رکھے گئے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کی حکومت ملک میں ہیومن ڈویلپمنٹ کو تیز کرنے کیلئے پرعزم ہے، حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف پروگراموں کا آغاز کیا گیا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ و ترقی کنول شوزب نے یہاں اقوام متحدہ میں اعلیٰ سطحی سیاسی فورم پر غربت کے خاتمہ اور پائیدار ترقی کے اہداف کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ اس بارے میں اجلاس اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل نے طلب کیا تھا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون اور انصاف کے چئیرمین ریاض فتیانہ، پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون اور انصاف ملیکہ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔