پارلیمانی سیکرٹری منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کنول شوزب کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کنول شوزب نے کہا ہے کہ مریم نواز نے آج تک پاکستان کی سیاست میں کیا خدمات سر انجام دی ہیں۔ ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تئیس سال کوشش کی پھر اس عہدے تک پہنچے مریم انکو کیسے چیلنج کر رہی ہیں‘ …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کنول شوزب نے کہا ہے کہ مریم نواز نے آج تک پاکستان کی سیاست میں کیا خدمات سر انجام دی ہیں۔ ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تئیس سال کوشش کی پھر اس عہدے تک پہنچے مریم انکو کیسے چیلنج کر رہی ہیں‘ پی ایم ایل کی صفوں میں پھوٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ بلاول کو گھر بلایا لیکن کوئی سینئر سیاستدان وہاں موجود نہیں تھاجن کو سیاست کا علم نہیں وہ قوم کو سیاست کا درس دے رہی ہیں۔مریم بی بی کچھ کوشش کریں اور سیاست سیکھیں۔ شہزادے شہزادیوں کی کہانیوں سے باہر آئیں اور حقیقت کو دیکھیں‘ اپنے والد کو ڈھول ڈھمکے سے جیل چھوڑ کر آئے اور آج معیشت پر لیکچر دے رہی ہیں۔کنول شوزب نے کہا کہ آپ اپنی اور والد کی فکر کریں‘ والد پر دم درود کرائیں‘ اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔

Leave a Reply