پارلیمانی صحافت کا پالیمانی کارروائی میں بڑا اہم کردار ہے،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ظہرانے سے خطاب

86
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اراکین ایوان سے چلے گئے
profile pic

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سبکدوش ہونے والے عہدیداروں کو کامیابی کے ساتھ اپنی مدت پوری کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی صحافت کا پالیمانی کارروائی میں بڑا اہم کردار ہے ۔ پارلیمانی رپورٹرز کو کام کرنے کے لئے سازگار ماحول فرہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں

۔وہ منگل کو پی آر اے کی سبکدوش ہونے والی باڈی اور سینئر صحافیوں کے اعزاز میں چیئرمین سینیٹ کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے۔

سپیکر نے کہا کہ پرنٹ سے الیکٹرانک اور اب ڈیجٹلائزیشن میڈیا کا دور ہے اور پھر سوشل میڈیا تیزی سے طاقت بن کر ابھر رہا ہے ،سوشل میڈیا کے آنے کے بعد اب خبر وقت کا انتظار نہیں کرتی بلکہ خبر کی رفتار سپر سونک جہاز کی طرح تیز ہے ،میڈیا ڈیجٹلائزیشن کو شفاف شکل دینا بھی ایک بڑا چیلنج ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس ساری صورت حال میں پی آر اے اپنا کردار ادا کرے ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ان کی مدد کرے گا اور پی آر اے اس حوالے سے پپس سے بھی استعفاد حاصل کرسکتی ہے وہاں باقاعدہ کورسز ،سیمینارز،ورکشاپ کروائے جا سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے سرپرست اعلیٰ پی آر اے حافظ طاہر خلیل نے متعدد بار درخواست کی کہ پی آر اے کے آفس کو منتقل کیا جائے اور ایک بڑا آفس دیا جائے کیونکہ پارلیمانی رپورٹرز کی تعداد بڑھ رہی ہے،میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ اسمبلی سیکرٹریٹ اس حوالے سے ان کے ساتھ مکمل تعاون اور مدد کرے گا ۔پارلیمانی رپورٹرز صحافت چوتھا ستون اور پارلیمنٹ کا حصہ ہیں ان کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں آپ زیادہ سے زیادہ تحقیق کا کام کریں ،

ہماری لائبریری کو استعمال کریں کیونکہ میڈیا ،عوام اور حکومت کے درمیان کھل کر کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی سبکدوش ہونے والی باڈی کو مبارکباد دی اور کہا کہ جو بھی نئی باڈی آئے گی اس کے ساتھ بھی ہمارا تعاون جاری رہے گا ۔