پارلیمان کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر سیاسی جماعتوں نے عمران خان کی حمایت نہیں کی، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پارلیمان کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر سیاسی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی حمایت نہیں کی۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمان ملک کا سب سے اعلیٰ ترین ادارہ ہے اور تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پارلیمان کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال پر سیاسی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی حمایت نہیں کی۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمان ملک کا سب سے اعلیٰ ترین ادارہ ہے اور تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے کا اظہار کرتے ہوئے اس قومی ادارے کے تقدس کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ایک متفقہ قرارداد بھی منظور کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اہتمام کردہ عوامی جلسے سے خطاب کے دوران استعفیٰ کا اعلان کرنے والے شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی میں اپنا استعفیٰ جمع نہیں کرایا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد نے اپنا کارڈ تو کھیلا لیکن وہ اپنے مقصد کے حصول میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سمیت ہر ایک شہری کے لیے پارلیمنٹ کا احترام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی گئی۔