پارلیمان کے معاملات پارلیمان کے اندر ہی حل ہونے چاہئیں، وزیر دفاع خواجہ محمد اصف

119
Defense Minister Khawaja Muhammad Asif
خواجہ محمد آصف نے کشمیر، فلسطین اور دہشت گردی کا مسئلہ عالمی فورم پر کھل کر اٹھانے پر وزیراعظم کی تعریف

اسلام آباد۔ 22 جون (اے پی پی):وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پارلیمان کے معاملات پارلیمان کے اندر ہی حل ہونے چاہئیں۔

ہفتہ کو بجٹ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کی جانب سے پارلیمان کے اندر ثناء اللہ مستی خیل کی جانب سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے متعلق سوال پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ پارلیمان کے معاملات پارلیمان کے اندر ہی حل ہونے چاہئیں۔