اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) قومی اسمبلی، چاروں صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرینز نے خواتین کے تحفظ اور پارلیمانی اداروں کو مضبوط بنانے کےلئے قومی ایجنڈے کی تیاری کےلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق رائے کیا ہے۔ ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل ( ڈی آر آئی) اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز( پی آئی پی ایس) نے جمعہ کو دو روزہ انٹر پارلیمنٹری …
پارلیمنٹرینز کا خواتین کے تحفظ اور پارلیمانی اداروں کو مضبوط بنانے کےلئے قومی ایجنڈے کی تیاری کےلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) قومی اسمبلی، چاروں صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرینز نے خواتین کے تحفظ اور پارلیمانی اداروں کو مضبوط بنانے کےلئے قومی ایجنڈے کی تیاری کےلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق رائے کیا ہے۔ ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل ( ڈی آر آئی) اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز( پی آئی پی ایس) نے جمعہ کو دو روزہ انٹر پارلیمنٹری ایکس چینج وزٹ کا انعقاد کیا جس کے دوران قومی اسمبلی، چاروں صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ سے تعلق رکھنے والے 20 اراکین کے وفود نے چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور قائد حزب اختلاف کے ساتھ ملاقاتیں اور بات چیت کی۔ پارلیمنٹرینز نے چاروں صوبوں سے ویمن کاکس کی کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔ خیبر پختونخوا ویمن کاکس نے اس حوالے سے پہلے کوآرڈینیشن اجلاس کی صدارت کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کےلئے سینیٹ کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اور اس کی بالادستی کو اسی صورت میں برقرار رکھا جاسکتا ہے جب ہم شفافیت کے فروغ، عوام کی نمائندگی کرنے کےلئے پارلیمنٹ کی اہم ذمہ داریوں کا احترام اور عوام کے بہترین مفاد میں قوانین متعارف کرانے کو یقینی بنائیں۔








