پارلیمنٹ میں تعمیری کردار ادا کریں گے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی قومی اسمبلی وجود میں آ چکی ہے، ملک کو اس وقت مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے۔ پیپلز پارٹی ان چیلنجوں سے …

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی قومی اسمبلی وجود میں آ چکی ہے، ملک کو اس وقت مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے۔ پیپلز پارٹی ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بھرپور طریقے سے کام کرے گی اور ہمارا کردار پہلے کی طرح تعمیری ہوگا۔