پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا ، اہم قوانین کی منظوری دی جائے گی، 15 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج(منگل ) کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا جس میں اہم قوانین کی منظوری دی جائے گی ۔آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیاگیا،قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں بل 2025 منظورکیا جائے گا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین ترمیمی بل 2025 منظورکیا جائے گا۔ حیاتیاتی و زہریلے ہتھیاروں کی روک تھام سےمتعلق کنونشن برائے حیاتیاتی اورزہریلے ہتھیار …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج(منگل ) کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا جس میں اہم قوانین کی منظوری دی جائے گی ۔آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیاگیا،قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں بل 2025 منظورکیا جائے گا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین ترمیمی بل 2025 منظورکیا جائے گا۔

حیاتیاتی و زہریلے ہتھیاروں کی روک تھام سےمتعلق کنونشن برائے حیاتیاتی اورزہریلے ہتھیار عملدرآمد بل 2024 منظور کیا جائے گا۔ایجنڈے کےمطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ،سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2023 منظور کیا جائے گا، نیشنل یونیورسٹی برائےسکیورٹی سائنسزاسلام آبادکےقیام کا بل 2023 منظور کیا جائے گا،اخوت انسٹیٹیوٹ قصور بل 2023 منظور کیا جائے گا،گھرکی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025 منظورکیا جائے گا۔