پارلیمنٹ کے اجلاس میں حکومتی اراکین نے کثیر تعداد نے شرکت کی ، اپوزیشن کوعددی لحاظ سے کمی کا سامنا رہا معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پیر کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں حکومتی اراکین نے کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ اپوزیشن کوعددی لحاظ سے کمی کا سامنا رہا۔پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں بلاول بھٹو اور اپوزیشن لیڈر شہباز …

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پیر کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں حکومتی اراکین نے کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ اپوزیشن کوعددی لحاظ سے کمی کا سامنا رہا۔پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں بلاول بھٹو اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پارلیمان میں حکومت کی واضح برتری عددی رہی اورحکومت کے166 ممبران موجود تھے ،9 اراکین پارلیمنٹ کا کورونا پازیٹو اور 3 اراکین کے قریبی عزیزوں کی فوتگی ہوئی تھی جبکہ دو بیرون ملک تھے ، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر شیخ رشید گھر پر آرام کر رہے ہیں اور کسی بھی وقت پارلیمان میں آنے کو تیار تھے، اپوزیشن کے صرف 119 ممبران پارلیمنٹ میں موجود تھے۔