اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے اپوزیشن رہنمائوں سے تفصیلی ملاقات کی۔ منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی نشست پر گئے اور ان سے مصافحہ کیا بعد ازاں انہوں نے نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو سے بھی ان کی نشست پر جاکر ملاقات کی۔ ایوان میں وقفہ کے دوران وہ راجہ ظفر الحق کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے رہے اور ان سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مشاہد اللہ خان ‘ خورشید احمد شاہ اور دیگر نے بھی ان سے ملاقات کی۔