اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ کشمیر میں ظلم کیا جا رہا ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت کشمیر کی خود مختار حیثیت کو تبدیل کرنا چاہتا ہے، بھارتی اقدامات کی وجہ سے علاقائی امن کو خطرہ ہے، بھارت کو سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہیے، مسئلہ کشمیر پر منگل …
بھارتی اقدامات کی وجہ سے علاقائی امن کو خطرہ ہے، سلیم مانڈوی والا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ کشمیر میں ظلم کیا جا رہا ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت کشمیر کی خود مختار حیثیت کو تبدیل کرنا چاہتا ہے، بھارتی اقدامات کی وجہ سے علاقائی امن کو خطرہ ہے، بھارت کو سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہیے، مسئلہ کشمیر پر منگل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا ہے ۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سیاسی قیادت مسئلہ کشمیر پر متحد ہے۔ کشمیر میں ظلم کیا جا رہا ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ بھارت کشمیر کی خود مختار حیثیت کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی اقدامات کی وجہ سے علاقائی امن کو خطرہ ہے۔ بھارت کو سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہیے۔ ان اقدامات کی وجہ سے بھارت کے اندر بھی امن خراب ہوگا۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔ آج کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتیں شرکت کریں گی۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر پوری سیاسی قیادت متحد ہے۔ مسئلہ کشمیر پر کوئی دو رائے نہیں ہے۔








