امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ عوام اور قانون سازوں کی بڑھتی تعداد اسرائیل کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے
امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کا اسرائیل کو امریکی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔30ستمبر (اے پی پی):امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ عوام اور قانون سازوں کی بڑھتی تعداد اسرائیل کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے، ان کے بقول سینیٹ میں حالیہ ووٹنگ اس رجحان کا واضح ثبوت ہے۔بی بی سی کے مطابق امریکی سینیٹ نے ایک قرارداد کو مسترد کر دیا جس کے تحت ٹرمپ انتظامیہ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حملوں اور امریکی شہریوں کے خلاف تشدد سے متعلق رپورٹ پیش کرنا ہوتی ہے تاہم، قرارداد کے خلاف 51 اور حق میں 47 ووٹ پڑے جسے سینڈرز نے اسرائیل سے متعلق پالیسی پر رائے میں نمایاں تبدیلی قرار دیا۔سینڈرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’جنوری 2024 میں انہوں نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے ووٹنگ کرائی تھی جس کی حمایت صرف 11 سینیٹرز نے کی تھی، آج ویسٹ بینک میں اسرائیل کے اقدامات کی تحقیقات سے متعلق ملتی جلتی قرارداد کے حق میں 47 سینیٹرز نے ووٹ دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکی عوام کی آواز سنیں، اسرائیل کو مزید فوجی امداد نہیں دی جانی چاہیے۔







