اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):پارلیمنٹ ہائوس میں 78 ویں جشن آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ اور اراکین قومی اسمبلی نےشرکت کی۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے اراکین قومی اسمبلی اور قوم کو 78 ویں جشن آزادی کی مبارک دی اور …
پارلیمنٹ ہائوس میں 78 ویں جشن آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):پارلیمنٹ ہائوس میں 78 ویں جشن آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ اور اراکین قومی اسمبلی نےشرکت کی۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے اراکین قومی اسمبلی اور قوم کو 78 ویں جشن آزادی کی مبارک دی اور کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے، معرکہ حق کی کامیابی کی بدولت جشن آزادی کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، معرکہ حق میں تاریخی فتح نے جشن آزادی کی خوشیوں میں اضافہ کیا ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اور اراکین قومی نےپاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی۔







