پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کی تاریخ سے پہلے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرایا جا سکتا ہے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران جماعت کی وابستگی کا سرٹیفکیٹ کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کریں تاہم اگر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت کسی بھی وجہ سے جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ منسلک نہیں کیا جا سکا تو یہ سرٹیفیکیٹ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کی تاریخ سے پہلے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرایا …

اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران جماعت کی وابستگی کا سرٹیفکیٹ کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کریں تاہم اگر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت کسی بھی وجہ سے جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ منسلک نہیں کیا جا سکا تو یہ سرٹیفیکیٹ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کی تاریخ سے پہلے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرایا جا سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس ضمن میں ریٹرننگ افسران کو تحریری ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں تاہم الیکشن کمیشن کو اس حوالہ سے اطلاعات ملی ہیں کہ امیدوارن سے ریٹرننگ افسران سکرونٹی کے دوران جماعتی وابستگی کا سرٹیفیکیٹ طلب کر رہے ہیں لہذا اس بات کی ازسرنو وضاحت کی جاتی ہے کہ امیدواران 29 جون تک دفتری اوقات میں متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع کراسکتے ہیں۔