پاراچنار۔ 05 فروری (اے پی پی):پارہ چنار میں ملک بھر کی طرح یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے،پاراچنار میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر گورنر کاٹیج سے ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے ،
ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود اور قبائلی عمائدین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ عرصہ دراز سے مظالم ہورہے ہیں اور بین الاقوامی طاقتیں کشمیریوں پر مظالم روکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں، مقررین نے کہا کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور انہیں یہ حق دلانے کیلئے عالمی طاقتیں اپنا کردار ادا کریں،
ریلی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا، ریلی کے شرکاء نے مختلف بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرکشمیریوں کی حمایت میں نعرے درج تھے۔