پاناما لیکس پر حکومت پہلے دن سے کلیئر ہے‘ اپوزیشن کا موقف بار بار تبدیل ہوتا رہا ہے‘ ڈاکٹر مصدق ملک

138

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر حکومت پہلے دن سے کلیئر ہے اور اس معاملے پر کافی لچک کا مظاہرہ بھی کر چکی ہے جبکہ اپوزیشن کا موقف بار بار تبدیل ہوتا رہا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن کی جانب سے کسی بھی ادارے پر اعتماد نہیں کیا جا رہا اور قومی اداروں پر تنقید ایک فیشن بن چکا ہے جو کہ درست نہیں، ہمیں اپنے اداروں اکا احترام کرنا چاہیے اور عدلیہ سمت کسی بھی ادارے پر الزامات سے گریز کرنا چاہیے۔