پانامہ لیکس پر نہ صرف کمیشن بنے گا بلکہ اس حوالہ سے صاف و شفاف تحقیقات کی جائیں گی، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ

170
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر نہ صرف کمیشن بنے گا بلکہ اس حوالہ سے صاف و شفاف تحقیقات کی جائیں گی، وزیراعظم کے وطن واپسی سے تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے ایشو پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت میں مصروف ہیں، جلد ہی اس مسئلہ پر اتفاق رائے ہو جائے گا جنہوں نے نہیں تسلیم کرنا ان کا ہمارے پاس حل نہیں۔