پانچویں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020ءمیں کل ایک میچ کھیلا جائے گا

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پانچویں پاکستان سپر لیگ میں کل جمعرات کو مزید ایک میچ کھیلا جائیگا جس پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں راولپنڈی سٹیڈیم میں پنجہ آزما ہونگی۔ یہ میچ رات سات بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020ءکا میلہ ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہے …

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پانچویں پاکستان سپر لیگ میں کل جمعرات کو مزید ایک میچ کھیلا جائیگا جس پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں راولپنڈی سٹیڈیم میں پنجہ آزما ہونگی۔ یہ میچ رات سات بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020ءکا میلہ ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہے جس میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ راولپنڈی میں بسنے والے کرکٹ کے مداح اور مقامی کھلاڑیوں کے اہلخانہ وفاقی دارالحکومت کا جڑواں شہر کہلانے والے راولپنڈی میں پی ایس ایل کے میچز پر بہت پر جش نظر آرہے ہیں۔ لیگ کا 18واں میچ کل جمعرات کو راولپنڈی میںپشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان پندی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پشاور زلمی کی ٹیم ڈیرن سیمی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہکوئٹہ گلیڈی ایٹرز قیادت سرفراز احمد کو سونپی گئی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لیگ میں 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم پانچ پوائنٹس کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد پانچویں نمبر پر ہے۔ لیگ میں شامل 6 ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں، لیگ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں 10 لاکھ امریکی ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائےں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں